پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

” امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

datetime 10  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے تھے، جن کا پاکستان نے بالآخر بھرپور اور مؤثر جواب دے کر خاموش کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا، جو ہمیشہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں پیش پیش ہوتا ہے، اب خود بھی اس جوابی کارروائی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بھارتی چینل “ٹی 9” کی ایک ویڈیو میں بھارتی اینکر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “پاکستان نے آج صبح کئی اہداف کو نشانہ بنایا، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، اور یہ کارروائیاں اس بات کا اظہار ہیں کہ پاکستان کسی دباؤ میں نہیں آ رہا۔”

ویڈیو میں یہ بھی سننے کو ملا کہ “ہماری طرف سے بارہا کہا گیا تھا کہ جو بھی پاکستان کرے گا، ہم اس کا جواب دیں گے، لیکن جو کچھ آج ہوا وہ حیران کن ہے۔ امریکہ کی جانب سے کالز آ رہی ہیں، لیکن پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنی حکمت عملی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔”

ایک اور کلپ میں مقرر نے دعویٰ کیا کہ “امریکہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو پیغام پہنچایا گیا، مگر پاکستان نہ صرف بات سننے سے گریزاں ہے بلکہ امریکہ کی اپیلوں کو بھی خاطر میں نہیں لا رہا۔”

اس تمام صورت حال نے بھارتی میڈیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور بعض تجزیہ کار اس صورتحال کو جنرل عاصم منیر کی ذاتی قیادت اور مؤقف سے جوڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اب یہ معاملہ پاکستان کی عسکری قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…