پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا عندیہ دینے پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

datetime 7  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے حالیہ بیان پر تحریک انصاف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شہداء کے خون کا بدلہ نہ لینے کا اعلان کرکے قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ ردعمل میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہری علاقوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا، درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق رانا ثناء اللہ کا بیان نہ صرف کمزوری ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے دشمن کو غلط پیغام گیا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حکمران جماعت اور شریف خاندان نے مودی کا نام تک زبان پر نہ لا کر اپنی بے حسی کا ثبوت دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ قیادت قومی غیرت، عزت اور خودمختاری کو ذاتی مفادات پر قربان کر رہی ہے، اور ایسے نازک وقت میں قوم کو عمران خان جیسے نڈر اور بااصول رہنما کی ضرورت ہے جو ملک کے دفاع میں واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتا ہو۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کا مؤثر جواب دیا ہے، اور اگر بھارت مزید کوئی اقدام نہیں کرے گا تو پاکستان بھی مزید ردعمل نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہل بھارت نے کی تھی، لیکن پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر صرف دفاعی اقدام اٹھایا۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان عالمی برادری کو باور کروا چکا ہے کہ وہ تحقیقات کے لیے ہر فورم پر خود کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے، اور پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تفتیش کا خیرمقدم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…