منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان

datetime 5  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہو گئے ہیں، 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈی گو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ایئر لائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہوا، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو سے تمام ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑ رہا ہے، دو بار لینڈنگ، ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے ایئر پورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال سے مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کو بھارتی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…