جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 3  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کشمیر میں اتنا ظلم گزشتہ 75سال میں نہیں ہوا جتنا ان گزشتہ آٹھ دس روز میں ہوا ہے، جتنامرضی ظلم کرلیں کشمیرکی تحریک آزادی مزید تیزہوگی اور کشمیر آزاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں میں 26لوگ جاں بحق ہوئے ہم اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، انڈیا نے اس واقعہ کو استعمال کرتے ہوئے ہمارا 1960کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے ، جو لوگ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے گئے تھے انہیں بھی ملک سے نکال دیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کہہ رہا تھا میں حملہ کروں گا، چڑھائی کروں گا، ہم نے بھی پھر اسی طرح جواب دیا لیکن جو لوگ علاج معالجہ یا عبادت کیلئے سکھ بھائی آئے انہیں نہیں نکالا گیا ہے ، پہلگام حملے میں جو 26لوگ جاں بحق ہوئے وہ بے قصور تھے ، وزیراعظم پاکستان نے کہا ہم ہر طرح تیار ہیں جیسے مرضی تحقیقات کروائیں۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں گالی گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے، جب وہ شخص حکومت میں تھا، تب بھی گالم گلوچ کی جاتی تھی اپوزیشن میں ہے تو بھی، گالم گلوچ کلچرکی وجہ سے ہمیں کچھ قوانین اور ترامیم کرنی پڑیں، گالم گلوچ برگیڈ کی وجہ سے ہمیں یہ قانون بنانا پڑا، صحافیوں کا اس وجہ سے گلا ہے کہ ہم نے جو قانون بنایا یہ ان کیخلاف استعمال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور ایڈوائز روزیراعظم صحافی بھائیوں کو کہتا ہوں میرے ساتھ بیٹھیں تاکہ ایسا قانون بنائیں جس سے حق سچ کے صحافی محفوظ رہیں، ایسا قانون بنائیں جس سے بدبخت گالم گلوچ والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے ، گالم گلوچ بریگیڈ ایسی ایسی تصاویر بناتے ہیں جس سے لوگوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے شروع ہو چکے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ مودی پاکستان میں کامیابی کے اس سفر کو روکنا چاہتا ہے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو مودی چاہتا ہے یہی چیز گالم گلوچ کلچر والے چاہتے ہیں، یہ سب لوگ اپنے مقاصد اور سیاست کی خاطر پاکستان کو گرانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، ابدالی میزائل 450میل تک زمین سے زمین تک مار کر سکتا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے، مودی سن لو اگر تم ہمارے ماضی کے تجربے بھول گئے ہو تو یہ دیکھ لو آج ہم پاکستان کی خاطر ہر حد تک جائیں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…