وہاڑی (این این آئی)پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں 4 ماہ تک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوگئی۔وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بورے والا میں دسویں جماعت کی طالبہ کو اسکول چھوڑنے کے لیے جانے والا رکشہ ڈرائیور نے 4 ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔اسکول سے گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین نے طالبہ کی تلاش شروع کی تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متاثرہ طالبہ نے والدین کو زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا۔متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم اسے قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا، تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کا شکار طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوگئی۔