جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شدید گرمی کے بعد ملک بھر میں بارشیں شروع ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 1  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شدید گرمی کے بعد آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

اسی طرح کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بارش کا امکان ہے۔مزید علاقوں میں لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں شامل ہیں، جہاں ژالہ باری اور بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں جیسے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ کے شہروں سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…