منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

سیف سٹی نے شہری کو12 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا چالان بھجوا دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی) سیف سٹی نے 12 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل ریکور کروانے کی بجائے شہری کو چالان بھجوا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی جب سیف سٹی کیمروں نے آر ٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ٹریفک کی خلاف ورزی پر شہری کے گھر چالان بھیجا ۔شہری امین کے مطابق اسے جس موٹر سائیکل کی ٹریفک خلاف ورزی کا چالان گھر پر موصول ہوا ہے وہ 12 سال پہلے چوری ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج کروارکھی ہے ۔اتنے سال گزرنے کے باوجود پولیس موٹر سائیکل کا سراغ نہیں لگا سکی لیکن سیف سٹی کے کیمرے بتا رہے ہیں کہ وہ موٹر سائیکل اب بھی لاہور کی سڑکوں پر چل رہی ہے۔ میں نے اب اپنے تھانے کو چالان دکھایا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر سے وہ میری موٹرسائیکل کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…