جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 20اپریل تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارشوں، ہوائوں اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

الرٹ میں کہا گیاہے کہ راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے، جہلم اور منڈی بہائوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔گجرات ،گجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، خوشاب،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کیامکانات ہیں ،لاہور ،قصور ،فیصل آباداور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بدھ کے روز آندھی و طوفان کے باعث 9شہری جاں بحق اور 5زخمی ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے لیہ اور کوٹ ادو میں 2 اموات ہوئیں جبکہ ایک گائے بھی ہلاک ہوئی، طوفان کے باعث 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…