پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ان دنوں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عام طور پر 30 سے 35 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ اب تقریباً 13 ہزار روپے میں مل رہا ہے، جو مسافروں کے لیے ایک بڑی رعایت سمجھی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کرایوں کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جب مسافروں کی تعداد کم ہوتی ہے تو کرائے میں کمی آ جاتی ہے، اور جب سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ٹکٹوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان کے مطابق، خاص طور پر عید یا دیگر تہواروں کے مواقع پر زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے کرائے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی سفر کی یہ ایک آزاد منڈی ہے جہاں کسی بھی ادارے کے لیے کرایوں کے تعین کا کوئی مخصوص ضابطہ نہیں ہے۔ ہر ایئرلائن اپنی پالیسی کے مطابق کرایوں میں رد و بدل کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر پی آئی اے کی کسی پرواز میں نشستیں خالی ہوں جبکہ کسی دوسری ایئرلائن کی فلائٹ مکمل بک ہو، تو پی آئی اے کے ٹکٹ سستے ہوں گے جبکہ دوسری ایئرلائن کے مہنگے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ موجودہ کرایوں میں کمی کی بڑی وجہ رمضان المبارک ہے، کیونکہ اس مقدس مہینے میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 یا 22 رمضان تک ٹکٹوں کی قیمت میں یہی کمی برقرار رہے گی، تاہم عید کی تعطیلات قریب آتے ہی کرایوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ اگر کوئی ابھی کے اور عید کے بعد کے کرایوں کا موازنہ کرے تو اسے نمایاں فرق نظر آئے گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…