جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

300مریضوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ، ڈاکٹر کا اعترافِ جرم

datetime 4  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی )فرانس میں بچوں سمیت تقریبا 300 مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے کے ملزم سابق سرجن نے کہا ہے کہ وہ زیادتی چند واقعات کے اعتراف کے لیے تیارہیں۔فرانسیسی ٹی وی کے مطابق لے سکوارنیک نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا۔ملزم نے تحقیق کاروں کی شہادت کے بعد عدالت سے کہا کہ میں ریپ کے کچھ واقعات کے اعتراف کے لیے خود کو تیار پاتا ہوں جنہیں میں نے چھپانے یا ان کا انکار کرنے کی کوشش کی ہے۔میں نے جھوٹ بولا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے لڑکوں کے مقعد کے طبی معائنے کے دوران ان کا ریپ کیا ہے۔ملزم نے لڑکیوں کے جنسی استحصال کا بھی اعتراف کیا ہے تاہم کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کے الزامات کو مبالغہ آرائی ااور فینٹیسی قرار دیا ہے۔واضح رہے74 سالہ سابق سرجن لا سکوارنیک جنسی زیادتی کے ملکی تاریخ کے بڑے مقدمات میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں۔ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے 1989 سے 2014 کے درمیان مختلف ہسپتالوں میں کام کرتے ہوئے 299 مریضوں کو بے ہوشی یا طبی معائنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس تمام دورانیے میں سرجن کے خلاف تحقیقات نہیں ہوئیں البتہ سنہ 2005 میں بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے کے الزام میں انہیں سزا سنائی گئی تھی۔ملزم لا سکوارنیک نے سنہ 2017 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک پریکٹس جاری رکھی۔اس کے بعد ایک چھ سالہ بچے نے سرجن پر ریپ کا الزام عائد کیا اور پھر پولیس نے ملزم کے کمپیوٹرز سے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مریضوں کا ریکارڈ برآمد کر لیا تھا۔سابق سرجن اپنے دو بھتیجوں سمیت چار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سنہ 2020 سے جیل میں قید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…