اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی،بھارتی کرکٹرز کو ایک شرط کیساتھ اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت

datetime 18  فروری‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو اہلیہ اور اہلِ خانہ کو غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہ رکھنے کی پالیسی پر معمولی سا یو ٹرن لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک شرط کے ساتھ اپنی بیویوں اور اہلِ خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لے جائے گا۔

بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بنائی تھی۔اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو اہلیہ اور اہلِ خانہ کو غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہ رکھنے کی پالیسی پر ایک شرط کے ساتھ معمولی سا یو ٹرن لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کی بیویوں اور اہلِ خانہ کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس کے لیے ایک سخت شرط رکھی گئی ہے

۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کے افراد کو صرف ایک میچ کے لیے ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو آپس میں مشورہ کر کے بورڈ کو بتانے کا آپشن دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہر کھلاڑی کو ایک میچ کے لیے فیملی ممبرز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بھارتی کرکٹرز کس میچ کے لیے اہلِ خانہ کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…