منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟ حیران کن انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں کراچی کے ماڈل کالونی میں تباہ ہونے والے بدقسمت پی آئی اے طیارے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن پرواز ان سے چھوٹ گئی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، نازش نے بتایا کہ انہیں لاہور سے کراچی جانے والی اس پرواز پر سفر کرنا تھا جو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ تاہم، چند وجوہات کی بنا پر وہ وقت پر نہ پہنچ سکیں اور ان کا سفر منسوخ ہوگیا۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اکثر فلائٹس سے لیٹ ہو جاتی ہیں اور ایک ہی دن میں ان سے 6 پروازیں بھی چھوٹ چکی ہیں۔

اسی دوران انہوں نے یاد کیا کہ کورونا لاک ڈائون کے بعد کراچی جانے والی حادثے کا شکار پرواز بھی ان سے چھوٹ گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں طیارہ حادثے کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے فورا شکر ادا کیا کہ وہ اس پر سوار نہیں ہو سکیں۔ نازش کے مطابق، انہیں 60 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد کراچی جانا تھا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی فلائٹ کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگئی تھی، جس میں تقریبا 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کچھ مقامی افراد بھی جان سے گئے۔نازش جہانگیر کے اس انکشاف نے مداحوں کو حیران کر دیا، اور کئی لوگوں نے ان کی خوش قسمتی پر حیرت کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…