پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب

datetime 4  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو کسی ایسے خط میں کوئی دلچسپی ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو کسی معاملے پر بات کرنی ہے تو اسے سیاستدانوں سے رجوع کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے خط کے نام پر ایک اور سیاسی چال چلی گئی ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے بطور سابق وزیر اعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے یہ خط سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے لکھا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں، اور فوج و قوم کو متحد رہنا چاہیے کیونکہ ہم کسی قسم کے انتشار کے خواہاں نہیں ہیں۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے خط میں چھ نکات کا ذکر کیا ہے۔ ان نکات میں فراڈ الیکشن، 26ویں آئینی ترمیم، القادر ٹرسٹ کیس، پیکا قانون میں ترامیم اور ملکی معیشت سے متعلق امور شامل ہیں۔ فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ایک جوڈیشل کمیشن قائم کر کے ان معاملات کی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 26 نومبر کا احتجاج آئینی دائرے میں رہ کر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…