لاہور ( این این آئی)کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی مسافروں سے بھاری مقدار میں سور کا گوشت پکڑ لیا۔کسٹم حکام کے مطابق دو چائینز باشندوں کے سامان سے 220کلو سور کا گوشت اور 22شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا۔کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ دونوں چینی باشندے دبئی سے آئے تھے تاہم تلاشی کے دوران ان کے سامان سے سور کا گوشت اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔