جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

datetime 24  جنوری‬‮  2025 |

گوادر (این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جمعہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی اغاز ہوگیا۔نوتعمیر ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔

گوادر ایئر پورٹ کے لیے فی الحال قومی ایئر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔ اس ایئر پورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کے لیے ایئر بس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…