ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو سیف علی خان کو صحیح وقت پر ہسپتال پہنچانے پر 11ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کو ایک سماجی ادارے کی جانب سے دی گئی ہے۔