لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں دال چنا اور مونگ کی قیمت میں5روپے کلو کمی جبکہ چینی کے تھیلے کی قیمت میں 70روپے اضافہ ہو گیا ۔چینی کے پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت70روپے اضافے سے 7020روپے تک پہنچ گئی ۔دال چنا کی قیمت 5روپے کمی سے 280روپے جبکہ دال مونگی کی قیمت5روپے کمی سے 375روپے ہو گئی۔