جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک کی ایئرلائنز میں فضائی خدمات سر انجام دینے کے لیے تربیت یافتہ پاکستانی پائلٹس کو ایکسپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریجن کے اندر کاک پٹ پائلٹس کی انتہائی کمی ہے، سی اے اے نے اس معاملے پر کام شروع کردیا ہے۔پاکستانی ہوابازی کی صنعت کو جتنے کپتانوں کی ضرورت ہے وہ تیار کیے جا رہے ہیں جو پاکستانی ایئرلائنز کی ضرورت سے زائد ہوں گے ان کی خدمات غیر ملکی ایئرلائنز کو دی جائیں گی۔

نادرشفیع ڈارکے مطابق دو بین الاقوامی کمپنیوں نے منصوبے کے حوالے سے اپنی دلچسپی دکھائی، ایک انٹرنیشنل کمپنی نے فیز1 پر کام شروع کردیا اور گراونڈ ٹریننگ دینے کا آغاز بھی کردیا ہے، غیر ملکی کمپنی نے پاکستان سے نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا اور بعدازاں ان کو شارجہ میں اپنی اکیڈمی لے جا کر ایئرکرافٹس پر فلائٹ ٹریننگ دی، تربیت مکمل کرنے والے 8 پائلٹس نے پاکستان کی نجی ایئرلائنز میں کام بھی شروع کردیا۔

اب نئے پلان کے تحت سی اے اے نے ٹریننگ کاک پٹ سے کمرشل کاک پٹ تک کمپنیر نے معاہدے کر لیے، معاہدے کے تحت کمپنیر پہلے ٹریننگ کراتی ہیں اور پھر کمرشل ایئرلائن جوائن کر دیتے ہیں، ٹریننگ اکیڈمیز کے پاکستان آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ ان نوجوانوں کو فنائنس کریں، لوکل فلائنگ کلبز کو بھی پاکستان میں اپنی صلاحتیں بڑھانے کی درخواست کی ہے، اس عمل سے ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئے پائلٹس کو بنانے کے لیے ابتدائی فلائنگ گھنٹے مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت آتی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…