بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

چینی ہیکرز کی جانب سے امریکا کے اہم واقعات کی دستاویزات چرانے کا انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت کے اسپانسرڈ ہیکرز نے رواں ماہ اہم دستاویزات تک رسائی اور معلومات چرائی، جس سے اہم واقعہ سے جوڑ دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ ہیکرز نے تھرڈ پارٹی سائبر سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بیانڈ ٹرسٹ کی سروس کے ذریعے مداخلت اور ان کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی کی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ہیکرز نے سروس فراہم کرنے والے کی جانب سے استعمال کی جانب والی کی تک رسائی کی، جس سے محکمہ خزانہ کے افسران دور سے ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے کلاڈ سروس استعمال کرتے تھے۔اراکین پارلیمان کو آگاہ کیا گیا کہ کی چرائے کے لیے رسائی کے ساتھ ہیکرز سروس کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل کرنے، محکمہ خزانہ کے چند صارف ورک اسٹیشنز تک دور سے رسائی اور ان کی مدد سے رکھی ہوئی ان کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی میں کامیاب ہوئے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر اس واقعے کو چین کی حکومت کے اسپانسرڈ ایڈوانسڈ تھریٹ (اے پی ٹی) ہیکرز سے جوڑ دیا گیا ہے۔

اراکین پارلیمان کو مراسلے میں کہا گیا کہ بیانڈ ٹرسٹ کی جانب سے 8 دسمبر کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا اور امریکی سائبر سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے)اور ایف بی آئی کے ساتھ کام کیا گیا تاکہ ہیکرز کی مداخلت کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔دوسری جانب چین کی وزات خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے ہفتہ بریفنگ میں بتایا کہ چین ہمیشہ ہیکرز کے ہر طرح کے حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے بھی اس تاثر کو رد کیا اور ہیکرز کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا اور کہا کہ امریکا کے بلاسوچے سمجھے اور حقائق کے بغیر چین کے خلاف پروپیگنڈے کی سختی مخالفت کرتا ہے۔ادھر بیانڈ ٹرسٹ نے بھی ہیکرز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دستاویزات کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ تفتیش کی حمایت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…