منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما کا اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی مصنف مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ امریکی مداخلت کے نتیجے میں بانء پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر بانی کے خیالات جاننا چاہتے ہیں اس کے جواب میں عاطف خان نے کہا کہ اس وقت بانء پی ٹی آئی کے خیالات جاننے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرتا رہا ہے، اسے پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیوں نہ کیا جائے۔ عاطف خان نے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن کو اپنے مخالف کے بجائے اپنا اتحادی تصور کریں، ان کی مدد سے پاکستان میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، ہمارے سادہ سے مطالبات ہیں کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…