منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

2024 میں اسٹاک مارکیٹ میں 50 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سال 2024 اسٹاک مارکیٹ کیلئے یادگار سال رہا، ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ نے ناصرف تاریخی سنگ میل عبور کیے بلکہ سرمایہ کاروں کو بھاری منافع دے کر نہال کردیا۔سال 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے آسمان چھولئے۔ سرمایہ کاروں کو 78 فیصد ریٹرن دینے کا ریکارڈ بنادیا۔ پہلی بار 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا ہنڈریڈ انڈیکس 62 ہزار451 پوائنٹس سے بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرگئی۔

مارکیٹ سرمائے کی مالیت 5 ہزار ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران غیر ملکیوں نے شیئرز بیچ کر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے 12 کروڑ ڈالرز کا سرمایہ نکال لیا اور ایسا پہلی بار ہوا کہ فارنرز کی سیلنگ کے باوجود مارکیٹ نہیں گری۔اسٹاک مارکیٹ نے سال 2024 میں گولڈ، ڈالر اور قومی بچت اسکیمز کی نسبت کہیں زیادہ منافع دیا۔ اسٹاک مارکیٹ ایک سال میں منافع 75 فیصد، گولڈ ایک سال میں منافع 24 فیصد، قومی بچت اسکیمز ایک سال میں منافع اوسطاً17 فیصد، ڈالر میں سرمایہ کاری منافع کے بجائے الٹا ایک فیصد منفی رہی۔

دسمبر کے ایسے ہی دو سیشنز میں ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ 4700 پوائنٹس کی تیزی کا تاریخی ریکارڈ بنا تو وہیں ایک دن 4800 پوائنٹس کی تاریخی مندی کا ریکارڈ بھی مارکیٹ نے اپنے نام کیا۔سال 2024 میں میں 7 نئی کمپنیوں نے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوکر عوام کو 8.5 ارب روپے کے شیئرز بیچ کر اپنے کاروبار میں حصہ دار بنایا۔ تاہم پاک سوزوکی موٹرز اپنے شیئرز واپس خرید کر اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ ہوگئی۔مارکیٹ کی کارکردگی دیکھ کر 2024 میں 75 ہزار سے زائد افراد نے شیئرز کی ٹریڈنگ کیلئے اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…