جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین(این این آئی)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 2 برس بعد نصف سینچری اسکور کرڈالی۔سینچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 2 برس کے طویل انتظار کے بعد نصف سینچری اسکور کی۔ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم محض 50 رنز بناکر مارکو جینسن کا شکار بنے۔

بابراعظم نے 10ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی نصف سینچری مکمل کی، انہیں اور مداحوں کو 2 سالوں کے دوران 19 اننگز تک اسوقت تک کا انتظار کرنا پڑا۔اس سے قبل بابراعظم نے آخری ٹیسٹ ففٹی دسمبر 2022 میں بنائی تھی، اسی میچ کے دوران بابراعظم نے ٹیسٹ میں بھی 4 ہزار رنز مکمل کیے، اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار یا زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…