بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ بیچنے والی معروف کمپنیوں پر بھاری جرمانے

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسابقتی کمیشن پاکستان نے گمراہ کن تشہیر کے ذریعے آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ بیچنے والی معروف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کی واضح نشاندہی کی ہدایت کردی۔مسابقتی کمیشن پاکستان نے فروزن ڈیزرٹ بنانے والی بڑی کمپنیوں پرگمراہ کن مارکیٹنگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا، کمپنیاں اپنی فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کے نام سے مارکیٹ کر رہی ہیں۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق والز کے نام سے ڈیزرٹ بنانے والی کمپنی یونی لیور پر 9 کروڑ 50 لاکھ روپے، جبکہ اومور کے نام سے ڈیزرٹ بنانے والی کمپنی فریزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز کے مطابق آئس کریم صرف دودھ اور دیگر ڈیری پروڈکٹس سے تیار کی جاتی ہے، فروزن ڈیزرٹ میں ویجیٹیبل آئل اور چکنائی استعمال کی جاتی ہے۔مسابقتی کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں اپنی پروڈکٹ پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کی واضح نشان دہی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…