منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پیش ہوئے تو جج نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔اس کے علاوہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز سمیت دیگر درجنوں ملزمان بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزب پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر فرد جرم عائد کی۔

اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے، شہریار آفریدی اور کنول شوزب نے 265 ڈی کی درخواستیں دائر کردی جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے (آج) جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔ وزیراعلی کے پی کے نے وکیل غلام حسنین سنبل کو 12 پلیڈر مقرر کردیا اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے پر جج کا شکریہ بھی ادا کیا۔کیس کی سماعت کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…