پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ سے اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے میں 4 ہزار 304 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مارچ سے اکتوبر 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 4 ہزار 304 ارب روپے بڑھا اور اکتوبر 2024 تک یہ قرضہ 69 ہزار 114 ارب روپے ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے مطابق فروری 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا، موجودہ حکومت کے پہلے 8 ماہ میں مقامی قرض میں 4 ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی 8 ماہ کی مدت میں مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرض میں 251 ارب روپے کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 47 ہزار 231 ارب روپے تھا جب کہ اسی مدت تک وفاقی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 884 ارب روپے تھا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا، فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22 ہزار134 ارب روپے تھا۔واضح رہے کہ شہباز حکومت کے پہلے 8 میں قرضوں میں یہ اضافہ نگران حکومت کے بعد ہوا۔

نگران دور کے 6 ماہ میں یعنی ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 840 ارب روپے بڑھا تھا۔دستاویز کے مطابق فروری 2024 یعنی نگران دور کے آخری مہینے میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا اور اگست 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63 ہزار 970 ارب روپے تھا۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…