جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 17 لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب روانہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی کارکنوں نے سعودی عرب کا سفر کیاجس سے یہ پاکستانی تارکین وطن کے لیے سرفہرست مقام بنا۔قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سے باہر پاکستانیوں کی سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی کی میزبانی کرتا ہے اور پاکستانی افرادی قوت کی جانب سے کیا جانے والا انمول کام پاکـسعودی اقتصادی تعاون کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔خالد مجید نے بتایا کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے حال ہی میں جدہ میں پاکستان انویسٹر فورم کو ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے اور اسے فعال کیا ہے،توقع ہے کہ فورم پاکستانی سرمایہ کاروں کے مفادات کی ضمانت دے گا اور سعودی کاروباری برادریوں کے ساتھ روابط کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنرل شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مثبت رجحان ان کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سعودی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کی اجتماعی کوشش ہے اور یہ ضروری ہے کہ اسے برقرار رکھا جائے۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ 130 رکنی سعودی تجارتی وفد کا حالیہ دورہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل سفارتی اور تجارتی تعلقات کی امید افزا علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفد کی جانب سے مختلف شعبوں میں 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دونوں ممالک کے باہمی تجارتی مفاد کو ظاہر کرتے ہیں۔قونصل جنرل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)جو کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے معاملات میں ایک کلیدی فورم ہیتمام سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب سے آنے والے سرمایہ کاروں کو ترجیح دیتی ہے اور تمام سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…