پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے محد ود مدت کیلئے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ٹیوٹا کراس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نے محدود مدت کیلئے اپنی دلکش آفر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 16 نومبر 2024 سے شروع ہو چکاہے ، یہ آفرگاڑیوں کی محدودتعداد تک ہی لاگو ہو گی، جن کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد مزید آفر نہیں دی جائے گی ۔

کرولا کراس HV ہائی کی قیمت میں چار لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 94,49,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 98,49,000 روپیتھی ۔کرولا کراس HV مڈکی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔کمپنی نے پیٹرول ہائی ویرینٹ کی قیمت بھی 4 لاکھ کم کر نے کے بعد 84 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ ا سے قبل یہ گاڑی 88 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔پیٹرول لو ویرینٹ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھے روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78,49,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 81,99,000 روپے تھی ۔

کمپنی کے مطابق یہ پروموشنل قیمتیں محدود وقت اور محدود اسٹاک کے لیے ہیں اور صرف ان بکنگز پر لاگو ہوں گی جو 16 نومبر 2024 سے مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔کرولا کراس، انڈس موٹر کمپنی کی پاکستان میں پہلی ہائبرڈ کراس اوور SUV ہے اور کمپنی نے ملک میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ گاڑی صارفین میں کافی مقبول ہے اور اسے لانچ کے بعد سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ پاکستان میں ہائبرڈ کاروں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس میں ہیول، ٹویوٹا، اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔مقامی صارفین میں ایندھن کی بچت اولین ترجیح ہونے کے باعث ہائبرڈ گاڑیاں مستقبل میں مزید مقبول ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ مزید کمپنیاں ہائبرڈ اور الیکٹرک-ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھیں گی، جس سے صارفین کو مزید بہتر اور کم خرچ آپشنز میسر آئیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…