جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس تقریباً پونے 11 بجے 728 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 94 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان جاری نہ رہا سکا اور انڈیکس 356 پوائنٹس یا 0.38 فیصد بڑھ کر 93 ہزار 648 پر بند ہوا، جو جمعہ کو 93 ہزار 292 کی سطح پر پہنچا تھا۔

مثبت معاشی اعداد و شمار اور توقع سے زیادہ شرح سود میں کٹوتی کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک سیشن کے علاوہ دیگر سیشنز میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری رہا، اور یہ بالآخر پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح پر بند ہوا۔چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ مارکیٹ میں کم شرح سود کی وجہ سے میوچوئل فنڈز سے ایکویٹی میں تبدیلی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ میوچوئل فنڈز میں کل ایسٹس انڈر مینیجمنٹ (اے یو ایم) فی الحال تقریباً 28 کھرب روپے ہیں، جس میں ایکویٹی فنڈز صرف 98 ارب روپے پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میکرو اکنامک اشارے مستحکم رہیں تو تبادلوں کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یوسف فاروق نے کہا کہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو اچھے طویل مدتی نتائج کے لیے قلیل مدتی نقل و حرکت کی فکر کیے بغیر متنوع پورٹ فولیو میں ‘سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کے تازہ ترین سہ ماہی جائزے میں، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کا حصہ 4.4 فیصد تک بڑھ گیا، جس سے یہ ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں دوسری سب سے زیادہ لیکویڈ مارکیٹ بن گیا ہے۔مزید برآں، حکومت نے اجارہ سکوک کے ذریعے مختلف مدتوں کے لیے 339 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…