ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کی دعویدار بیٹی پاکستانی لڑکی کی ویڈیو وائرل

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ خود کو نہ صرف امریکی سیاست دان کی بیٹی قرار دیتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔مذکورہ ویڈیو چند سال پرانی ہے تاہم امریکا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔

ابتدائی طور پر پاکستانی لڑکی کی مذکورہ ویڈیو 2018 میں سامنے آئی تھی اور انہوں نے لاہور میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں خود کو امریکا بھجوانے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔اب مذکورہ لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی جس میں وہ میڈیا سے بات کرنے کے دوران اپنا نام عمارہ جبکہ والدہ کا نام ایوانا بتاتی سنائی دیتی ہیں۔وائرل ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، ساتھ ہی وہ چند قرآنی آیات بھی پڑھ کر سناتی ہیں۔عمارہ نامی لڑکی دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں اور وہ وقتا بوقتا ان کی والدہ سے ان کی خیریت بھی دریافت کرتے رہے ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ ان کی والدہ کو یہی کہتے تھے کہ وہ ان کی بیٹی کی ٹھیک سے پرورش نہیں کر سکتیں۔لڑکی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بچوں اور بیوی کا ذکر بھی کرتی ہیں اور دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ منتخب امریکی صدر کی بیٹی ہونے کے باوجود مسلمان ہیں۔وہ مزید بتاتی ہیں کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی گورے جب انہیں دیکھتے ہیں تو پریشان ہوجاتے ہیں اور لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ مذکورہ لڑکی یہاں کیا کر رہی ہیں؟لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لڑکی کو ذہنی مریضہ بھی قرار دیا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…