ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسکول کلرک طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہار گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب (این این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں اسکول کلرک نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہارکر 800 سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔کلرک تو گرفتار ہوگیا مگرطلبہ کی امتحانی فیس کون جمع کرائے گا ؟ گورنمنٹ ماڈل اسکول ڑوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ روپے کلرک آفس میں جمع کرائے لیکن اسکول کلرک شہزاد جمال مبینہ طور پر یہ رقم آن لائن جوئے میں ہار گیا۔واقعہ کا علم ہونے پر اسکول پرنسپل نے کلرک کے خلاف ژوب تھانے میں مقدمہ درج کروایا، اور پولیس نے جوئے کے شوقین کلرک کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے23 لاکھ 15 ہزار روپے جوئے میں اڑا دیے جس بات کا اسکول انتظامیہ کو 26 اکتوبر کو پتا چلا۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں میٹرک کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس صورتحال نے اسکول کے طالب علموں کو پریشان کردیا ہے۔بلوچستان بورڈ کے چیئرمین اعجاز بلوچ نے طالب علموں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب کے 878 طالب علموں کو امتحانی فیس جمع کرانے میں 10 دن کی رعایت دی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…