جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کراچی دھماکا کیا گیا،ابتدائی رپورٹ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں 6 اکتوبر کو ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لا کر دھماکا کیا، دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکا آٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا، پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی۔رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے، دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…