لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کا سیاسی درجہ حرارت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر بھی اثر انداز ہونے لگا ، عمران خان نے 9اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تاہم وہ جلسے میں صرف نوازشریف پر تنقید کرتے رہے اور الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی بات نہ کی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے الیکشن کمیشن کے خلاف 9اکتوبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا تاہم لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمن انتخاب کے باعث عمران خان نے الیکشن کمیشن کو بھول کر انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز قرطبہ چوک مزنگ چونگی میں ہونے والے جلسے میں عمران خان نے این اے 122کے لئے اپنے امیدوار کے لئے ووٹ مانگتے اور سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی بات بھی نہ کی ۔