اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان ، دس سال بعد پولٹیکل ایجنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(نیوزڈیسک) جنوبی وزیرستان وانا میں دس سال بعد پی اے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،پولٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے سامنے احمدزائی وزیر قبائل نے سالہ سال سے التوا میں پڑے ہوئے مسائل کا انبار لگادیئے جس دوران پی اے نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل توئی خلہ کیلئے20 کروڑ پیکیج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ وانا میں میوہ جات اور سبزیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ سٹوریج قائم کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کھلی کچہری میں احمدزائی وزیر قبائل کے ملک اجمل خان وزیر،ملک جمیل وزیر ،ملک سیداﷲ وزیر،ملک میردل وزیر،ملک عظیم سلیمان خیل ،ملک بھڑک دوتانی کے علاوہ دیگر قبائلی عوام نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے قومی مشران نے کہا کہ سکولوں میں سٹاف کی حاضریاں یقینی بنایا جائیں ،غیر فعال ہسپتالوں کو فعال کریں قومی مشران کا مذید کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر یہی مسلہ حل کیا جائے اکثر علاقوں میں ٹیوب ویلز نصب کئے جائیں اس کے علاوہ قبائلی مشران نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے مختلف علاقوں میں بجلی لائنیں بچھانے کے ساتھ ساتھ فیزیبل جگہوں پر ڈیمز تعمیر کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کافی حد تک حل ہوسکیں کھلی کچہری میں پی اے ظفر الاسلام خٹک کے ہمراہ ایڈیشنل پی اے امین فہیم آفرید، اے پی اے وانا محبوب احمداچگزائی اور پی این ٹی وانا امیرنواز مروت کے علاوہ تمام محکموں کے اعلیٰ سربراہان موجود تھے قومی مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد پر پی اے جنوبی وزیرستان کا شکریہ اداکردیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا پی اے نے آخر میں کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ بھر پور کوشش کی جائیگی کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعققاد کیا جائیگا تاکہ جس میں غریب عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کئے جائیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…