اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات اوررہائی کے لئے اسلام آبادمیں درخواست دائر،اہم حکم جاری .اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور ان سے ملاقات کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی . درخواست فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے سماعت کی. درخواست میں فوزیہ صدیقی نےموقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے دورٍ حکومت میں نواز شریف نے حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا جس میں سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی تجویز کی تھی، نواز شریف اب اقتدار میں ہیں لہٰذا ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں. عدالت نے کیس کی سماعت دس دن تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو نوٹس جاری کر دئے