پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے باغی ایم پی اے جاویدنسیم کوپارلیمانی سیکرٹری مقررکردیاگیاہے ۔تحریک انصاف کی قیادت نے باغی کارکن کومنالیاہے ۔ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلی خبیرپختونخواپرویزخٹک نے اس سلسلے میں جاوید نسیم کے بطورپارلیمانی سیکرٹری کاحکم نامہ جاری کردیاہے واضح رہے کہ جاوید نسیم نے پاکستان تحریک انصا ف اوروزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف اقرباپروری اوردیگرالزامات عائد کئے تھے ۔