منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اسکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر نے بچے کو کرنٹ لگا دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

علی گڑھ (این این آئی)بھارت میں اسکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر نے 7 سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نجی اسکول کے ٹیچر نے بیگ بھول جانے پر 7 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا جیمز، کھریشور دھام مندر کے قریب واقع اسکول میں یو کے جی کا طالب علم ہے، واقعے کے دن جیمز اپنا اسکول بیگ گھر میں بھول گیا تھا، اس کے دادا نے اسے اسکول چھوڑا، میں شہر سے باہر تھا اور اہلیہ بیمار تھیں۔اہلخانہ کے مطابق ٹیچر نے بیگ بھول جانے پر بیٹے کو بہت مارا اور اس کے کپڑے، جوتے اتار دیے، اسے کرنٹ لگایا گیا۔

جیمز کے اہلخانہ کے مطابق واقعے کے بعد بیٹا روتا ہوا گھر آیا اور والدہ کو ٹیچر کے تشدد سے متعلق بتایا۔رپورٹ کے مطابق اہلخانہ نے اسکول جاکر احتجاج کیا اور معاملے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس کے بعد پولیس پوچھ گچھ کے لیے اسکول پہنچی۔دوسری جانب متعلقہ اسکول کے پرنسپل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو بجلی کا کرنٹ لگانے کا الزام غلط ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…