منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے۔وراثتی جائیداد کی منتقلی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے بیوہ شمیم اختر کو فوری طور پر وراثتی جائیداد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہیوں اور بوگس مقدمے بازی پر مخالف فریقین کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا اور حکم دیا کہ فریقین کو 5 لاکھ جرمانہ 3 ماہ میں ادا کرنا ہو گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جرمانہ نہ دینے پر ریونیو ڈپارٹمنٹ جائیداد سے ریکوری کرے گا، وراثت کے سادہ مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا گیا، خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بوگس اور جعلی گواہیاں دینے پر فریقین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 26 سال سے مقدمے بازی بہت ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں، جو چاہتا ہے جائیداد دبا لیتا ہے، وکلا کو بھی ایسیجھوٹے مقدمات نہیں لینے چاہئیں، بار کو وکلا کی شکایت کریں گے تو سینئرز آ جائیں گے۔واضح رہے کہ شمیم اختر کے شوہر مہربان 1998 میں فوت ہوئے تھے، مہربان کی دوسری بیوی اکسر جان کے بھتیجوں نے جائیداد تحفے میں دینے کا دعوی کر رکھا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…