لاہور (نیوز ڈیسک) این اے 122 آج کل ن لیگ اور تحریک انصاف کے لئے محاذ جنگ بنا ہوا ہے اور جس کو جب موقع ملتا ہے وہ دوسرے پر بھرپور حملہ کرتا ہے۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کے تیر چلائے جا رہے ہیں اور آج دونوں جماعتیں انتخابی مہم کے آخری روز اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سمن آباد کے ڈونگی گرا?نڈ میں جلسہ کیا جا رہا ہے تو تحریک انصاف قرطبہ چوک میں جلسہ کرے گی جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔