بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شادی میں شریک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ فائرنگ سے تقریب میں موجود 22 سالہ نوجوان ارسلان جاں بحق ہوگیا۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا خالی خول تحویل میں لے لیا۔مقتول اپنے دوست کے ساتھ مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا۔شادی کی تقریب میں پاکستان بازار تھانے کا اہلکار کاشف بھی آیا تھا۔ کاشف نشے میں تھا جس نے اپنے پستول سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائیوں کے بیانات لینے کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی ، پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ کاشف کی گرفتاری کے لیے پاکستان بازار تھانے رابطہ کیا ہے جبکہ اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…