خیبر ایجنسی(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا، جس میں بھارتی ساخت کے ہتھیار بھی شامل ہیں.خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا، مشترکہ آپریشن میں باڑہ کے علاقے کچا میں زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا.کرنل سلمان کرنل سلمان کے مطابق بھاری تعداد میں ملنے والے راکٹ اور دیگرہتھیاروں کو زیرِزمین چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحےمیں پانچ سو راکٹ لانچرز اور بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ شامل ہے، برآمد شدہ اسلحے کے ذخیرے میں چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں۔
اس موقع پر کرنل سلمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے علاقے میں امن بحال کیا جارہا ہے.
خیبرایجنسی , اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، بھارتی ہتھیارشامل
8
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں