ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے اور ان سے ٹوٹے ہوئے رابطے بھی بحال ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی۔اس سے قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔

ذرائع وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ جلسے کے بعد اسلام آباد میں مختلف میٹنگز میں مصروف تھے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی، پشاور آمد پر وزیرِ اعلیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی زوم پر میٹنگ کی۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کا احوال بتایا، ان کو گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان خیبر پختون خوا حکومت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے، وفاقی حکومت بتائے کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے رابطہ ختم ہو چکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ان کے سیکیورٹی عملے سے بھی رابطہ نہیں، ان کے فون بھی بند ہیں۔وزیرِ اعلیٰ کی بازیابی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…