کراچی (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہارات کی اشاعت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک4رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس مین ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کاﺅنٹرٹیررازم ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ اور رینجر ز کا ایک نمائندہ جو لیفٹیننٹ کرنل سے کم عہدے کا نہ ہو کمیٹی میں شامل ہوگا۔تحقیقاتی کمیٹی اشتہارات کے معاملے میں ذمہ داری کا تعین کرے گی اور اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ ان اشتہارات کی اشاعت کے پس پردہ کوئی مذموم مقاصد تو کارفرما نہیں تھے اور آیا اس اقدام کا مقصد پولیس اور رینجرز کے درمیان غلط فہمیاں پید اکرنا تو نہیں تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور کمیٹی تین دن کے اند ر رپورٹ پیش کرے گی۔