لاہور (نیوزڈیسک) نیب پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر میاں ظہور ووٹو کو گرفتار کرلیا،میاں ظہور اور ان کے ساتھیوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔جمعرات کو نیب ذرائع کے مطابق نیب پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے مشیر میاں ظہور ووٹو کو گرفتار کرلیا،میاں ظہورپر ہاؤسنگ سکیم کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے، میاں ظہورووٹو کو سینکڑوں متاثرین کی شکایات کے بعد حراست میں لیا گیا، ان پر 67کروڑ روپے غبن کا الزام ہے.