اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،گورنر پنجاب کا انتباہ،مخالفین برہم

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے ، امیدوار کمر کس لیں ،کالا باغ ڈیم ضرور تعمیر ہونا چاہیے ، ڈیم کی تعمیر کے لئے قربانی کا جذبہ ذہن میں رکھ کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا،ججوں کو ڈرانے ، دھمکانے اور ملزمان چھڑانے والے وکلاءکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی اچھی بات ہے۔،ملکی معیشت کی بحالی‘ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا فروغ بلاشبہ پاکستان کی موجودہ قیادت کا قابل ذکر کارنامہ ہے او رحکومت کی مدبرانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اقتصادی ٹیم نے معاشی سرگرمیوں کے لےے ایسا سازگار ماحول فراہم کر دیا ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام عباس نسوانہ کی سربراہی میںضلع چنیوٹ اورتحصیل لالیہ بار کے وکلاءکے وفد اور بلجیم کے سفیر فریڈرک ورہیڈن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلجیم کے سفیر فریڈرک ورہیڈن نے جرمنی کی مایہ ناز کمپنیوں کے سربراہان کے ہمراہ گورنر ہا ¶س لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لےے آئینی اداروں کا استحکام ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لےے وکلاءکا کردار ہمیشہ ہی مثبت رہا ہے ۔فراہمی انصاف کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کے لےے بار اور بنچ کے درمیان جتنا بہتر تعاون ہو گا عوام کو اتنی ہی جلدی انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔انہو ںنے کہا کہ ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کو فنڈ ز کی فراہمی یقینی بنانے کے لےے کوششیں کی جارہی ہیں اور اس میں موجود قانونی پیچیدگیو ں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے ، کراچی آپریشن اور ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعد پاکستان پہلے سے کہیںزیادہ پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے ۔گورنر پنجاب نے وفد کو چنیوٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ بار ایسویسی ایشنز کو فنڈز کی فوری فراہمی میں قانونی رکاوٹ موجود ہے جسے دور کرنے کے لئے سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔حکومت وکلاءکے تمام مسائل سے آگاہ ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ جلد پنجاب کی ہر تحصیل بار کا دورہ کریں گے۔گورنر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کی ترقی کے لئے نہائت ضروری ہے،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے قربانی کا جذبہ ذہن میں رکھ کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کمر کس لیںاور اپنی تیاری مکمل رکھیں۔رفیق رجوانہ نے کہا کہ معاشرے میں پولیس کی زیادتیوں اور اداروں کی کرپشن کے خلاف وکلاءاپنا کردار ادا کریں۔ججوں کو ڈرانے ،دھمکانے اور ملزمان چھڑانے والے بعض وکلاءکے فعل سے وکالت کا پیشہ بدنام ہو رہے ایسے وکلاءکے خلاف بار کونسل کی جانب سے قانون کے مطابق کی جانے والی کاروائی وقت کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی نوجوان تعلیم ، صحت ، سمیت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے بعد اب تجارتی شعبے میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور آئی ٹی ، ڈیری ، اور دیگر شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں -انہو ںنے کہا کہ بلجیم اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات خوش آئند ہیں تاہم دونوں ملکو ںکے درمیان تجارت کا حجم ابھی ناکافی ہے جس میں خاطر خواہ اضافے کے لےے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے-انہو ںنے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لےے تجارتی وفود کا تبادلہ ناگزیر ہے -گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بلجیم کے سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا اور بلجیم کے تاجروں کی طر ف سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی میں بھی مدد ملے گی – انہو ںنے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول میں پاکستان کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی نظر ثانی کے عمل میں بھی بلجیم پاکستان کاساتھ دے گا-انہو ںنے بلجیم کے تاجروں کے وفد کی طرف سے لاہور اور کراچی دوروں کو خوش آئند قراردیا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے شعبے میں موجود امکانات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔بلجیم کے سفیر نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان معاشی لحاظ سے تیزی سے بڑھتا ہوا ملک ہے خصوصا پنجاب میں گذشتہ سات برسوں کے دوران ہونے والی معاشی ترقی وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے معاشی وژن کی عکاسی ہے۔گورنر پنجاب کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلد ہی پارٹی باضابطہ ردعمل جاری کرے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…