اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملکی دفاعی مصنوعات کی تشہیر اور برآمد بڑھانے کیلئے، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن نے اسلام آباد میں نیا ڈسپلےسنٹر قائم کیا ہے۔جدید ترین طیارے ، بلٹ پروف گاڑیاں اور جدید اسلحہ اسلام آباد میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے نئے ڈسپلےسنٹر میں رکھا گیا ہے، دفاعی سازوسامان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پی او ایف واہ اور پی اے سی کامرہ کا تیار کردہ ہے، غیر ملکی سفارت کاروں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات کو اعلیٰ ترین قرار دیا۔عالمی اسلحہ مارکیٹ پر نظر رکھنے والےملکی دفاعی برآمدات میں تیزی سے اضافے کی نوید سناتے ہیں۔ پاکستان کی جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں نہ صرف ملکی سیکورٹی اداروں کے زیراستعمال ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہیں پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈسپلے سنٹر میں رکھے چھوٹے طیارے نمائش کے کی دلچسپی کا مرکز تھے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستانی دفاعی ساز و سامان دنیا کے بیشتر ممالک میں فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے
ملکی دفاعی مصنوعات کی تشہیر،ڈیفنس ایکسپوکااسلام آبادمیں نیاڈسپلےسینٹرقائم
8
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں