سلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول حملہ کیس میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم قاری ظاہر گل کی سزا پر عملدرآمد روکنے سے متعلق درخواست کونمٹادیاہے اور درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے زیر التواء مقدمہ کی پیروی کریں۔ بدھ کوجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے قاری ظاہر گل کی اہلیہ صالح بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔