منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نندی پور منصوبہ، کسی بھی ادارے سے تحقیقات کیلئے تیار ہیں، خواجہ آصف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کے معاملے میں نیب، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے جو قانون و آئین کے تحت آتے ہیں تحقیقات کے کیلئے تیار ہیں اور میں ہر محاذ پر ان الزامات کا جواب دوں گا تاہم اخلاق باختہ لوگ جو بڑھ بڑھ کر میری پارٹی اور میرے قائد پر الزامات لگاتے ہیں ان کو اپنی کرپشن اور بے ضابطگیوں کو دیکھنے کیلئے اپنے گر یبانوں میں بھی جھانکنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ نندی پورمنصوبے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، وزرا کو اس پر ضمانت بھی کروانی پڑے تو کر وائیں۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس کی صدارت کی۔ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹوں کی ہڑتال پر نجی کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کرکے لوٹ ما ر کا بازارگرم کررکھا ہے جس سے مسافر خوار ہوگئے ہیں ،لہٰذا حکومت فوری طور پر مسئلہ حل کرے مسابقتی کمیشن ایکٹ بارہ کو استعمال کرکے ان کیخلاف کارروائی کرے اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو پیر تک ان کی مکمل سفارشات بنا کر سینٹ میں پیش کی جائے۔ پیر امین الحسنات نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کوملک بھر میں مانا جاتا ہے سوائے ایک مخصوص چھوٹے سے طبقے کے کمیٹی کو قانون میں شامل کیا جانا چاہیے اس کمیٹی کا قیام پارلیمنٹ کی قرار داد سے عمل میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…