منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد

datetime 3  ستمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیوز طلبا میں بڑے پیمانے پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایس آر گڈلاوالیرو نامی انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔

گزشتہ ہفتے گرلز انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا تھا جس دوران ہم انصاف چاہتے ہیں کے نعرے کالج کیمپس کی درودیوار میں گونجتے رہے۔کیمرہ برآمد ہونے اور احتجاج شروع ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس دوران بوائز ہاسٹل سے سینئر طالب علم وجے کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس نے طالب علم وجے کمار کا لیپ ٹاپ ضبط کرتے ہوئے تفتیش شروع کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو وجے کے لیپ ٹاپ سے ہاسٹل واش روم سے ریکارڈ کی گئی 300 قابل اعتراض ویڈیوز ملیں جنہیں کئی دوسرے طالب علموں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم سے بنائی گئی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کئی طالبات واش روم استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…