اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستا ن تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ اوروزیراعظم نوازشریف کوعمران خان سے براہ راست مناظرے کاچیلنج دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے مناظرے کے چیلنج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چیلنج قبول کریں اور پرویز رشید اپنے کام پر توجہ دیں ۔عمران خان پرتنقید کرنے سے عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو این اے 122میں عزت بچانا مشکل ہو جائے گی۔شیریں مزاری نے کہا کہ غربت کی ماری قوم کے وزیر اعظم نے 24لاکھ کے کتے خرید لئے ، وہ 30کروڑ کی گھڑی پہنتے ہیں۔شیریں مزاری نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب پاکستان کے عوام ن لیگ کی پالیسیوں کے خلا ف اٹھ کھڑے ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پانچ ہزارٹیکس دینے والے وزیراعظم کیسے ملک وقوم کی خدمت کادعوی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ این اے 122کاالیکشن حکمرانوں کی اہلیت کاٹیسٹ کیس بن چکاہے ۔