لاہور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز اور مائزہ حمید کو کے پی کے حکومت کے خلاف بیانات جاری کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ کے پی کے کی حکومت نے ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کے 363ارب روپے میں خورد برد کی اور25 ارب روپے سٹاک مارکیٹ میں سٹہ پر لگائے تھے۔